Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83438
Published : 15/9/2015 9:57

تیل کی منڈیوں میں اپنا حصہ برقرار رکھنا، ایران کی اہم ترجیح

اسلامی جمہوریہ ایران نے اکتوبر کے لئے تیل کی قیمت فروخت میں کمی کر دی ہے- ایران کی قومی تیل کمپنی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ سید محسن قمصری نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ اکتوبر میں فروخت کے لئے ہلکے تیل کی قیمت فروخت میں کمی کا مقصد، منڈی میں ایران کی حصے داری برقرار رکھنا ہے- قمصری نے مزید کہا کہ جب سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں کمی لاتا ہے تو فطری امر ہے کہ ایران بھی کیفیت کے فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، اپنے تیل کی قیمتیں کم کرے گا کیونکہ اگر ایسا نہ ہو گا تو بازار ہاتھ سے نکل جائے گا- سعودی عرب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایشیا کے خریداروں کے لئے اکتوبر کے لئے تیل کی قیمتوں میں کمی کرے گا اور بحیرہ روم کے علاقے کے خریداروں کے لئے اس کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا- بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ پالیسی ، تیل کی قیمتوں کے سلسلے میں عراق کی پالیسی پر بھی اثر انداز ہو گی- جون دو ہزار پندرہ میں سعودی عرب کے تیل کی برآمدات میں چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور اس نے روزانہ تہتر لاکھ پینسٹھ ہزار بیرل تیل برآمد کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16