Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83495
Published : 15/9/2015 20:8

تارکین وطن کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انتباہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے اور تارکین وطن کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی بنا پر جرمنی کی حکومت پر تنقید کی ہے۔
 جرمن خبر رساں ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس بات کا خطرہ پایا جاتا ہے کہ تارکین وطن کو ہنگری میں بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ ان کا ملک تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے مقصد سے آسٹریا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔ جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اس سے زیادہ تارکین وطن کو پناہ نہیں دے سکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16