Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83496
Published : 15/9/2015 20:10

وینیزویلا نے اوپیک کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نکولس مادورو نے کہا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لئے اوپیک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔ 
واضح رہے کہ جون کے مہینے سے اب تک تیل کی قیمت میں ستائیس فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔ وینیزویلا جیسے اوپیک کے رکن بعض ممالک تیل کی قیمت میں اضافے کے لئے اوپیک کے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے حق میں ہیں۔ جبکہ مشرق وسطی کے بعض ممالک تیل پیدا کرنے پر مبنی اپنا حصہ برقرار رکھے جانے کے خواہاں ہیں۔ وینیزویلا کی معیشت کا انحصار تیل پر ہے۔ وینیزویلا کو پہلے سے ہی اقتصادی کساد بازاری اور افراط زر کا سامنا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس ملک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19