Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83514
Published : 16/9/2015 13:13

ویٹیکن کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت

ویٹیکن نے پوپ فرانسیس اول کے دورہ امریکہ کے موقع پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک کلیسا کے وزیر خارجہ پال رچرڈ گالاغر نے ایک بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے۔ یہ بیان انہوں نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔ بشپ پال رچرڈ گالاغر نے کہا کہ جس خطے میں پہلے سے بہت سی مشکلات ہیں اس میں ایک اہم مسئلے کے بارے میں اتفاق رائے کا حاصل ہونا بہت اہم قدم ہے، اور اس سے دوسرے مسائل کے بارے میں مذاکرات اور باہمی تعاون کا راستہ ہموار ہو گا۔ بشپ پال رچرڈ گالاغر نے کہا کہ ویٹیکن مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی اور شفافت کے سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی شرکت کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ ویٹیکن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو مثبت نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن حالیہ بیانات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ویٹیکن مشترکہ جامع ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آئندہ ہفتے پوپ فرانسیس اول امریکہ کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28