Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83516
Published : 16/9/2015 13:20

شام کے مفتی اعظم کے لئے اسلامی انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ

ایران کی جانب سے اسلامی انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ شام کے مفتی اعظم کو دیا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد رضا رؤوف شیبانی اور ایران کے کلچرل قونصلر مصطفی رنجبر شیرازی نے پیر کے دن شام کے مفتی اعظم احمد بدرالدین حسون سے ملاقات کی اور ان کو ایران کا اسلامی انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا۔
 شام کے مفتی اعظم احمد بدرالدین حسون نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈ در حقیقت خطے میں یورپ کی پالیسیوں اور دہشت گردوں کے ظلم و ستم کا شکار بننے والے شام کے مظلوم عوام کے لئے ہے۔ احمد بدرالدین حسون نے شام، لبنان، یمن اور دوسرے اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کو عالمی صیہونزم کی سازش قرار دیا اور کہا کہ اسلام رحمت اور محبت کا دین ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23