Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83529
Published : 16/9/2015 14:13

چین ایران کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے: محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ چین تمام میدانوں میں ایران کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کے دورہ چین کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کو پہلے سے زیادہ فروغ دینا ہے- 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسال کے دوران ایران اور چین کے صدور نے بارہا ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے جو باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کی علامت ہے- 
محمد جواد ظریف نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں بھی ایران اور چین کے تعلقات، تعاون اور دوستی کے ساتھ جاری رہے- انہوں نے کہا کہ چین کا شمار پابندیوں کے دور کے دوست ملک کی حیثیت سے ہوتا ہے اور پابندیوں کے بعد بھی ایران کے تعلقات میں چین کو ایک خاص پوزیشن حاصل ہے- 
اس ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کو خوشی ہے کہ چین دنیا کے مصروف ترین وزیر خارجہ کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہے اور یہ کہ ان کا ملک بیجنگ تہران تعلقات میں مزید استحکام کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے-
 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف چین کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے پیر کے روز بیجنگ پہنچے ہیں- محمد جواد ظریف اپنے چین کے دورے میں ویانا ایٹمی معاہدے، دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں چینی حکام سے بات چیت کریں گے-
 ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ گئے ہیں اور ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ چین ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19