Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83531
Published : 16/9/2015 14:23

چینی وزیراعظم سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے چین کے وزیراعظم سے ملاقات میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کے کردار کو سراہا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ چین کے دوران ایران اور چین کے گہرے اسٹریٹیجک تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چین جامع مشترکہ ایکش پلان پر عمل درآمد میں بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا- محمد جواد ظریف نے مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ ریشم کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ آ سکتا ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، چین کی انرجی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ایک قابل اعتماد شریک ہو سکتا ہے کہا کہ جامع مشترکہ ایکش پلان پر عمل درآمد کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ آئے گا- چین کے وزیراعظم لی کچیانگ نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے پر پوری طرح عمل ہو گا اور تمام فریق معاہدے کی پابندی کریں گے- لی کچیانگ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایٹمی معاہدہ، مشرق وسطی میں مزید استحکام پیدا کرنے نیز بین الاقوامی مسائل کے حل میں اہم کردار کاحامل ہے- انھوں نے کہا کہ ایران اور چین کے اقتصاد کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے اور دونوں ملک مختلف میدانوں میں مناسب تعاون کر سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21