Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83534
Published : 16/9/2015 14:26

یمنی عوام کے لئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی امداد ناکافی ہے: ایران

ایران نے، یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد تک منظم طور پر انسان دوستانہ امداد پہچائے جانے کے لئے عالمی برادری سے اقدام کرنے اور اس ملک میں انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے منگل کو تہران میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے علاقائی ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں، علاقے کے بحران زدہ ملکوں کو امن پسندانہ اور انسان دوستانہ امداد پیش کرنے اور ان ملکوں میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے فرائض اور ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے لئے اس عالمی ادارے کی امداد ناکافی ہے- حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ افسوس بعض ملکوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ان کے غیر انسانی اقدامات اور غلط اندازوں نے علاقے کے ملکوں میں بحران میں شدت پیدا کر دی ہے اور ان ملکوں میں جو افراد پہلے تشدد کا بنتے ہیں وہ بے گناہ شہری ہوتے ہیں اور یہ صورتحال بعض وقت اتنی ابتر ہو جاتی ہے کہ بین الاقوامی امدادی ادارے بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے- عالمی ریڈکراس کے علاقائی ڈائریکٹر جنرل "رابرٹ ماردینی" نے بھی اس ملاقات میں عراق اور شام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی قدردانی کی اور کہا کہ اس کے باوجود کہ امداد کی ترسیل میں بےپناہ دشواریاں درپیش ہیں، تاہم عالمی ریڈکراس کمیٹی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی امداد کو یمنی عوام تک پہنچانے میں کوشاں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16