Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83570
Published : 16/9/2015 16:39

شام کے لیے روس کی فوجی مدد جاری رکھنے پر پوتن کی تاکید

روسی صدر نے داعش دہشت گردوں سے مقابلے کے مقصد سے شام کی حکومت کے لئے فوجی امداد جاری رکھنے کے اپنے عزم پر تاکید کی ہے- ایتار تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز تاجیکستان کے شہر دوشنبہ میں کولیکٹیو سیکورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ روس، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے شام کی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور اس کے لئے وہ دمشق کو ضرورت کا ساز و سامان اور ٹیکنالوجی فراہم کرے گا- ولادیمیر پوتن نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ماسکو کا ساتھ دیں کیونکہ شام کی حکومت اور فوج کی موثر موجودگی کے بغیر، داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا- انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے شام کی حکومت اور اس ملک میں سرگرم تمام گروہوں سے متحد ہونے کی اپیل کی- روسی صدر نے افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے اثرو رسوخ کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا- شام میں روس کی فوجی موجودگی میں اضافے کو مغربی ممالک ایسی حالت میں اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ جب مغرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں نے، شام کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے، اس ملک اور علاقے میں بحران کے پھیلنے میں موثر کردار ادا کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22