Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83572
Published : 16/9/2015 16:44

شام کے لاکھوں بچوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت: یونیسیف

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ شام کے لاکھوں بچوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے- مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق یونیسیف نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری بحران، اس ملک کے لاکھوں بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا باعث بنا ہے- یونیسیف کی اس رپورٹ کے مطابق شام کے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کے لئے اڑسٹھ ملین ڈالر کی ضرورت ہے- یونسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے بیس لاکھ بچے اور نوجوان اسکول جانے سے محروم ہیں اور چار لاکھ نوجوانوں کو شام میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے سبب اپنی تعلیم چھوڑنے دینے کا خطرہ لاحق ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے پانچ ہزار اسکول مسلح گروہوں اور دہشت گردانہ حملوں میں یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا پھر پناہ گزینوں کی جائے پناہ، اور فوجی کیمپوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور والدین گھر سے اسکول تک بدامنی کے سبب اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے اجتناب کر رہے ہیں- اس رپورٹ میں اساتذہ کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بہت سے اساتذہ نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے اور تشدد آمیز اقدامات نے شام میں عوامی خدمات کے شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21