Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83575
Published : 16/9/2015 16:52

ایران علاقے میں قیام امن کا خواھاں ہے: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کے برخلاف، علاقے میں امن وسلامتی کے قیام کے تعلق سے ایران اپنی ذمہ داری کو بخوبی درک کرتا ہے- سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کو تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حکام اور کمانڈروں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، علاقے میں دفاعی اور ڈیٹرنٹ قوت کی حامل ہے اور علاقے کے بہت سے مظلوم ملکوں کے لئے قابل بھروسہ ہے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے میں دشمنوں کے نئے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکمل ہوشیاری اور اطلاعات پر تسلط رکھنے کے ساتھ ہی، اسلامی فرقوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی دشمن کی سازش سے مقابلہ کرنا چاہیے- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حالیہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کی منہ زوری کا مقابلہ کیا اور ملت فلسطین کی حمایت کی ہے اور مزاحمتی قوتوں کی بھی مدد کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ دنیا سے یک قطبی نظام کا خاتمہ ہو رہا ہے اور اب وہ چند قطبی نظام کی جانب رواں دواں ہے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے بانی انقلاب اسلامی کے ہاتھوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کو اسلامی انقلاب کا ایک معجزہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کے نتائج اور کارناموں کے محافظ کے طور پر، سپاہ کو حاصل ہونے والی موجودہ کامیابیاں، امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی رہنمائی اور ہدایات نیز شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کی مرہون منت ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16