Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83576
Published : 16/9/2015 16:56

ایران علاقے کے ممالک کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے: ڈاکٹر ولایتی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی، علاقے کے ممالک کی ارضی سالمیت کا تحفظ اور امن کا قیام ہے- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے تہران میں جرمنی کے علمی و سائنسی تحقیقاتی وفد سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک، عراق، شام اور یمن کی تقسیم کے خواہاں ہیں، کہا کہ اس منصوبے کے مطابق یمن، شام اور عراق، شمالی و جنوبی حصوں میں تقسیم کیے جائیں گے- علی اکبر ولایتی نے بحران شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، شام کے مسئلے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے لاحاصل ہونے پر تاکید کرتا ہے لیکن افسوس کہ بعض مغربی ممالک، کرائے کے جنگجوؤں اور دہشت گردوں کے ذریعے شام میں جنگ کی آگ بھڑکا رہے ہیں- علی اکبر ولایتی نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب اپنے اس اقدام پر پشیمان ہو گا کیونکہ یہ اقدام، یمن کے عوام کو مزید متحدہ کر دے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17