Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83577
Published : 16/9/2015 17:1

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے بیان پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران کے تینوں جزیرے تنب بزرگ،تنب کوچک اور ابو موسی ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں-
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتامی بیان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات پر ردعمل ظاہر کیا ہے- انہوں نے کہا کہ تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی جزیروں پر ایران کی حاکمیت کے سلسلے میں مداخلت پسندانہ مواقف کے بار بار دہرائے جانےسے، موجودہ قانونی اور تاریخی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا- مرضیہ افخم نے کہا کہ ان تینوں جزیروں میں انجام پانے والےاقدامات، اسلامی جمہوریہ ایران کے حق حاکمیت کے تناظر میں انجام پائے ہیں- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عرب ملکوں کے امور میں ایران کی مداخلت کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت ہمیشہ سے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور خوشگورار تعلقات برقرار رکھنے اور دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور باہمی احترام کو اپنی پالیسیوں میں سرفہرست قرار دیتی ہے- مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات کے فروغ میں کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے اور ہمہ جانبہ اور تعمیری تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23