Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83597
Published : 17/9/2015 9:19

پارلیمنٹ کے اسپیکر سے شام کے سفیر کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تکفیری دہشت گردوں کے سامنے شامی عوام اور حکام کی استقامت کو قابل تعریف قرار دیا ہے-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کو تہران میں شام کے سفیر عدنان محمود سے ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام اور حکام نہایت مشکل دور سے گذر رہے ہیں اور تکفیری دہشت گردوں کی یلغار کے مقابلے میں ان کی استقامت قابل تعریف ہے- علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی جانب سے شامی عوام کی حمایت ایک دینی اور اخلاقی ذمہ داری کی بنیاد پر انجام دی جا رہی ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی حمایت جاری رکھے گا اور اس کا خیال ہے کہ ایک نئی سیاسی جدت عمل اور حکمت عملی کے تحت شامی حکام کو اپنے داخلی مسائل حل کرنے اور دہشت گردوں پر قابو پانے کا موقع دینا چاہئے- اس ملاقات میں تہران میں شام کے سفیر عدنان محمود نے ایران کی جانب سے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی استقامت اور جدوجہد کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام اور حکام نے دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد و حمایت کی ہمیشہ قدردانی کی ہے- تہران میں شام کے سفیر نے تکفیری دہشت گردوں اور گروہوں کے خلاف شامی فوج اور عوام کا مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی اصلی ترجیح اس دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ان دہشت گردوں کا مقابلہ ہونی جاہئے جو شام میں جرائم انجام دے رہے ہیں- عدنان محمود نے کہا کہ شام کے مسئلے میں ایران کی پوزیشن اور کردار نہایت اہم رہا ہے اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا مغربی ممالک اور دوسرے بہت سے ممالک بھی اعتراف کرتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23