Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83598
Published : 17/9/2015 9:22

ایران کا اسلامی انقلاب علاقے میں امریکی طاقت بکھرنے کا عامل ہے: جنرل قاسم سلیمانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں امریکی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے- سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے بدھ کو تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے گذشتہ بیس برسوں میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے سارے خواب چکنا چور کر دیئے- جنرل قاسم سلیمانی نے لبنان کے میدان سے حزب اللہ کو باہر کرنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی اقدامات لاحاصل رہے ہیں اور حزب اللہ ماضی سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے- انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، اقوام متحدہ کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ صیہونی حکومت کو مضبوط کرنا اس وقت امریکہ کے ایجنڈے میں شامل ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور اور کنٹرول کرنا اس وقت امریکہ کی سب سے اہم پالیسی ہے اور علاقے کے ممالک کو اپنا محتاج بنائے رکھنے کے لئے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دینا اور عالم اسلام میں جنگیں کراتے رہنا علاقے میں واشنگٹن کی ایک اور اسٹریٹیجی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21