Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83612
Published : 17/9/2015 12:0

ایران شام کا قابل اعتماد اتحادی ملک ہے: بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے ایران کو شام کا قابل اعتماد اتحادی ملک قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے بدھ کے روز روسی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں تقریبا" پانچ سال سے دہشت گردوں سے نبرد آزما شام کے لئے ایرانی مدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام اور شامی عوام کی سیاسی، فوجی اور اقتصادی شعبوں میں مدد اور حمایت کر رہا ہے- بشار اسد نے تہران اور دمشق کے درمیان پینتیس سال سے زیادہ عرصے سے جاری تعلقات کی ستائش کی اور کہا کہ ان کو ایران پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایران علاقے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے- شام کے صدر بشار اسد نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں کو کہ ایران نے اپنی فوج شام بھیجی ہے، غلط قرار دیا اور کہا کہ ایران شام کو فوجی ساز و سامان بھیجتا ہے اور ایران اور شام کے درمیان فوجی ماہرین کا بھی تبادلہ ہوتا ہے اور یہ تعاون ہمیشہ سے رہا ہے- انہوں نے ایران اور شام کے درمیان تعاون میں فروغ کو ایسے وقت میں کہ جب شام حالت جنگ میں ہے، فطری قرار دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17