Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83615
Published : 17/9/2015 12:3

عمان کی طرف سے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے اقدامات کی حمایت

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے یمن میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی نمائندے کے اقدامات کی حمایت کی ہے- اطلاعات کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے مذاکرات کے ذریعے بحران یمن کے حل پر اقوام متحدہ کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بحران یمن کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور یمن کے لئے اس عالمی ادارے کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے- انہوں نے یمن مخالف عرب اتحاد کی سرنوشت کے نامعلوم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران یمن کے حل کے سلسلے میں عمان اقوام متحدہ کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کرے گا- واضح رہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے حال ہی میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں آئندہ ہفتے سے امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے لئے یمن کے متحارب گروہوں اور سیاسی پارٹیوں کی مفاہمت کی خبر دی تھی- قابل ذکر ہے کہ یمن پر چھبیس مارچ سے سعودی عرب اور بعض عرب ممالک کے حملے جاری ہیں جن میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17