Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83617
Published : 17/9/2015 12:6

عراق میں داعش کے ہاتھوں تیس نوجوانوں کا اغوا

عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں تیس عراقی نوجوانوں کے اغوا کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ تکفیری داعشی دہشت گردوں نے اس صوبے کے شہر حویجہ کے وسطی علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم تیس نوجوانوں کو اغوا کر لیا- اس عراقی سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ داعش گروہ نے ان نوجوانوں پر عراقی افواج کے ساتھ تعاون اور داعش کے خلاف کارروائی کی کوشش کا الزام لگایا ہے اور دہشت گردوں نے ان نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے- اطلاعات کے مطابق اغوا کئے گئے زیادہ تر نوجوان سنی قبیلے "الجبور" سے تعلق رکھتے ہیں- دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون دھڑے کے رکن عواطف نعمہ اور ایک دیگر عراقی رکن پارلیمنٹ حیدر المولی پر بغداد میں ایک دہشت گرد گروہ نے ناکام قاتلانہ حملہ کیا ہے- ایک اور خبر کے مطابق مغربی صوبے الانبار میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں پانچ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار جاں بحق ہو گئے ہیں- ادھر شمالی صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے تکریت کے شمال میں حملہ کر کے داعش دہشت گردوں کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے- اس حملے میں ان گاڑیوں پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے- قابل ذکر ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے ساتھ ایک ماہ کی شدید لڑائی کے بعد اپریل میں تکریت شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا لیکن تکریت کے شمال میں واقع علاقے بیجی کے بعض حصے اب بھی داعش کے قبضے میں ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23