Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83621
Published : 17/9/2015 12:19

عراق: امریکی زمینی فوج کی تعیناتی کی درخواست مسترد

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے عراق میں امریکی زمینی فوج کی تعیناتی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے-
اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے غیر ملکی افواج عراق بھیجنے کی ضرورت پر مبنی نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد اور امریکی فوج کے بعض عہدیداروں کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے عراقی عوام کے تجربے کے پیش نظر بغداد حکومت عراق میں غیرملکی زمینی افواج کی موجودگی کے خلاف ہے- احمد جمال نے عراق کو امریکا اور داعش مخالف اتحاد کے رکن ممالک کی لاجسٹک حمایت، خاص طور سے ٹینک شکن ہتھیاروں کے حصول کے سلسلے میں مدد و حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد حکومت کو دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں اس اتحاد کی حمایت اور فوجی اطلاعات کے تبادلے کی ضرورت ہے- قابل ذکر ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کی کارروائی عراقی عوام کی مدد و حمایت سے جاری ہے اور اب تک عراقی فوج اور عوامی فورس دہشت گردوں سے مقابلے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکی ہے- ادھر عراق کے مغربی صوبے الانبار کی کونسل کے سربراہ صباح الکرحوت نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکا کی سربراہی والے بین الاقوامی اتحاد کا کردار سیکورٹی ہم آہنگی اور ٹریننگ تک محدود ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28