Monday - 2018 Nov 19
Languages
12891:نتائج: 0.119سیکنڈ میں
جستجو برای :
ممکن ہے کوئی شخص یہ گمان کرے کہ جناب خدیجہ سلام اللہ کا یہ ادب اور احترام اور بھی رسول خدا(ص) جیسے شوہر کے سامنے کوئی بڑی چیز نہیں ہے لیکن اگر تھوڑا غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ جناب خدیجہ کا اپنے عزیز شوہر کا احترام ،اس احترام سے بالکل مختلف ہے جو ایک عام بیوی اپنے شوہر کا کرتی ہے۔چونکہ جناب خدیجہ(س) رسول خدا(ص) کو پہچانتی تھیں اور انہیں آپ کے مقام و مرتبہ کا کامل عرفان تھا۔
شیعہ سنی اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے عقیدوں اور اقدار سے سبکدوش ہوجائیں۔ ہر مذہب و مشرب کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی قدروں کا احترام کرے لیکن اس بات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ احترام دوسری جماعت کی قدروں کی توہین و بے احترامی کے مترادف ہو۔ ہم مسلمانوں کے مابین متفقہ مشترکات کی تعداد اختلافی مسائل سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذا مشترکہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدام کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے مفاد میں ہوگا۔
اسلام نے عقد اور نکاح کو ایک محکم پیمان کے طور پر متعارف کروایا ہے۔لیکن اس رشتہ کو بحال رکھنے اور اسے باقی رکھنے کے لئے اسلام نے ایسے کچھ اخلاقی اصول بتائیں ہیں کہ اگر مرد و عورت اپنی زندگی میں ان کی پابندی کر لے تو کبھی طلاق و جدائی کی نوبت ہی نہ آئے اور اس کے لئے کسی بڑی مشقت اور سر دھننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت ہی معمولی سا طریقہ جس پر عمل کرکے زندگی کو پر رونق بنایاجاسکتا ہے،وہ ہے شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کی نسبت محبت کا اظہار کرنا اور خاص طور پر مرد کا بیوی سے اظہار محبت کرنا۔
آج ہم ایک ایسی نسل سے روبرو ہیں جس کے بچپن کا حساس دور مسلسل شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہا ہے اور اب اگر ہم کہیں روڑ پر ایکسیڈینٹ دیکھتے ہیں میری نظر میں تقصیر اس جوان کی نہیں بلکہ ہمارے تعلیمی سسٹم کی ہے۔چونکہ جب تک یہ جوان باشعور ہوگا اس کے اعصاب کام کرنا چھوڑ چکے ہونگے یہ بلا جو ہمارے سروں پر آئی ہے وہ ہمارے تعلیمی سسٹم کی خرابی کے باعث آئی ہے اور ایسے ہم لوگ ترقی نہیں کرسکتے۔
اہل سنت کے مشہور مفسر و ادیب جناب زمخشری تحریر کرتے ہیں کہ:ابوطالب(ع) رسول خدا(ص) اور خدیجہ(س) کا عقد پڑھنے کے لئے حاضر ہوئے اور آپ کے ساتھ بنی ہاشم اور مضر قبیلے کے سردار موجود تھے اور ابوطالب(ع) کہا:اس اللہ تعالٰی کی حمد ہے کہ جس نے ہمیں حضرت ابراہیم کی ذریت میں قرار دیا ۔۔۔۔۔۔۔
پکڑکر چھوڑدینے کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اب پکڑیں گے تو سیدھے جیل میں بند کریں گے۔
امریکہ کے مشہور سنیٹر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اہم اتحادی ہے لیکن جب اس شخص کی بات آتی ہے تو یہ ایک پاگل،انتہا پسند اور ذہنی توازن کھویا ہوا انسان ہے۔
میانمار کی پولیس میں راخین صوبہ میں قائم پناہ گزین کیمپ میں موجود افراد پر گولی چلائی جس کے نتیجہ میں چار افراد ززخمی ہوگئے جن میں سے کی حالت سخت نازک تھی جن کے مر جانے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔
افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ 17 سالہ جنگ کے بعد بھی اُن کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔
بحرینی عوام نے ظالم حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی اورنمائشی پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
  • کل نتائج : 12891