Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83782
Published : 20/9/2015 20:49

داعش کے ہاتھوں 24 عراقیوں کا قتل

داعش کے دہشت گردوں نے شمالی عراق میں چوبیس عراقی شہریوں کو قتل کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں ایک ٹی وی چینل کے ایک کیمرہ مین سمیت چوبیس عراقی شہریوں کو قتل کرنے کے بعد لوگوں کے سامنے ان کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے- 
صوبہ نینوا کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے سما الموصل ٹی وی چینل کے کیمرہ مین قحطان سلمان کو بغیر کسی وجہ کے گولی مار کر قتل کردیا-
 ادھر ویانا میں واقع بین الاقوامی پریس انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک میڈیا کے اکسٹھ افراد کو قتل کرچکا ہے جن میں تیرہ عراقی ہیں- دریں اثنا عراق کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے الحویجہ کے علاقے سے ہفتے کے روز کرکوک کی مساجد کے دس ائمہ جمعہ والجماعت کو داعش کا اتباع نہ کرنے کی وجہ سے اغوا کرلیا ہے- 
داعش کے دہشت گرد اس سے پہلے بھی عراق کے شمالی صوبوں نینوا، کرکوک اور صلاح الدین سے ائمہ مساجد اور خطیبوں کی ایک تعداد کو اغوا کرکے قتل کرچکے ہیں- 
واضح رہے کہ داعش گروہ نے موصل شہر پر جون دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا اوراس کے بعد سے اب تک اس گروہ کے دہشت گردوں نے اس شہرکے لوگوں کے خلاف بڑے ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے- اسی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں نے موصل کے بہت سے آثار قدیمہ کو بھی تباہ کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23