Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83784
Published : 21/9/2015 7:51

افغانستان: غزنی میں راکٹ حملہ، دس ہلاک اورزخمی

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک راکٹ حملے میں دس افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے ایک اعلی انتظامی عہدیدار محمد علی احمدی نے کہا ہے کہ صوبہ غزنی کے ایک رہائشی علاقے پر دو راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ دو خواتین اور چھے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے- 
محمدعلی احمدی نے طالبان کواس حملے کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی بچوں میں سے تین کی حالت نازک ہے- طالبان گروہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17