Monday - 2018 June 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83787
Published : 21/9/2015 7:58

شام کے شہر حلب میں ایک بار پھر عام شہریوں کا قتل عام

دہشت گرد گروہوں نے شام کے شہر حلب کے ایک علاقے پر حملہ کرکے بائیس افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا-
العالم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں کے راکٹ حملے میں، جو شام کے شمالی شہر حلب کے المیدان علاقے پر داغا گیا، بائیس عام شہری جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے- اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں- اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے المیدان علاقے کو ایسے عالم میں نشانہ بنایا کہ جب بچے اسکول جارہے تھے- اس حملے میں شامی شہریوں کے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا- شہر حلب کے بعض علاقوں میں جیش المجاہدین اور لواء شہداء بدر، نامی دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہیں کہ جو ترکی اور سعودی عرب سے رابطے میں ہیں اور یہ گروہ، حلب شہر کے رہائشی علاقوں پر حملے کرتے ہیں - دہشت گردوں نے منگل کو بھی شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولے داغے تھے جس کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے- شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 18