Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83790
Published : 21/9/2015 8:4

یمن پر جاری سعودی بربریت میں سیکڑوں یمنی شہری شہید اور زخمی

یمن میں اتوار کے روز سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں تین سو کے قریب یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز یمن کے صوبے صعدہ کے ایک پر ہجوم بازار پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پچاس یمنی شہری شہید اور چودہ زخمی ہو گئے- صوبہ صعدہ کے مران اور حیدان علاقوں پر بھی سعودی حملوں میں متعدد رہائشی مکانات اور مسجدیں شہید ہو گئیں- اسی طرح سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے چالیس یمنی شہریوں کو شہید اور ایک سو تیس کو زخمی کر دیا- صوبہ مآرب میں بھی متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے- دریں اثنا اتوار کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے صوبے اب میں ایک سیکورٹی کمپلیکس پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں گیارہ قیدی ہلاک ہو گئے جبکہ پچاس یمنی زخمی بھی ہوئے- دوسری جانب یمن کے قانونی اتحاد نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چھبیس مارچ یعنی یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک انّیس ہزار چھے سو تینتالیس یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں کہ جن میں سے چھے ہزار اکیانوے افراد شہید اور تیرہ ہزار پانچ سو باون افراد زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23