Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83792
Published : 21/9/2015 8:9

پاکستان: کراچی میں 22 مشتبہ افراد کی گرفتاری

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بائیس مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے ہیں- میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی صوبے سندھ کے صدرمقام کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز سرچ کارروائی انجام دی- 
اس کارروائی میں بائیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا- گرفتارہونے والے افراد کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے- 
بتایا جاتا ہے کہ گرفتارہونے والے افراد بھتہ خوروں اور ممنوعہ و سیاسی گروہوں سے وابستہ ہیں-
 واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک سے بدعنوانی اور دہشت گردی کو ہرحال میں ختم کیا جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22