Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83796
Published : 21/9/2015 8:21

پاکستان: رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زیادہ مشتبہ افراد کی گرفتاری

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بیس سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان کے پریس ذرائع کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے اتوار کے دن صبح کے وقت مختلف علاقوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو اراکین سمیت پچّیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشن جدید سے ایک مشتبہ فرد کو گرفتار کیا اور کمپیوٹر اور دو موٹر سائیکلیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ گلشن جدید کے علاقے میں ہی سرچ آپریشن کے دوران دو اور مشتبہ افراد بھی گرفتار کئے گئے جبکہ جمشید کوارٹرز میں سرچ آپریشن کے دوران کم از کم بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دلی کالونی کے علاقے سے بھی کم از کم دس مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پاکستان کی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے آغاز سے اب تک صوبہ سندھ میں تین سو تینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ تین سو ستّر کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16