Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83801
Published : 21/9/2015 8:32

ایران اور ہالینڈ کے باہمی تعلقات میں توسیع پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات میں توسیع کے لئے دونوں ممالک کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ البرٹ کوئنڈرس نے اتوار کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک، باہمی تعاون کا اچھا ماضی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے حکام بھی ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی خاص طور سے پارلیمانی تعلقات میں توسیع کے مناسب مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں مسلسل مشاورت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کی شرکت اور عالمی عزم و ارادہ بہت زیادہ ضروری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی طریقوں پر تاکید کی ہے۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ البرٹ کوئنڈرس نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی وجہ سے فریقین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں توسیع کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے جس سے موجودہ دنیا میں دھمکیوں پر سفارت کاری کی فتح کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22