Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83900
Published : 22/9/2015 8:50

سعودی ٹھکانوں پریمنی فوج کےمیزائل

یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے سعودی فوج کے ٹھکانے کومیزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ ٹی وی نے بھی یہ رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب کے صوبے جیزان میں ایک فوجی اڈے پریمن کی فوج اورعوامی فورس نے چارمیزائل داغے ہیں۔
 اس حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں اطلاعات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔
 دوسری جانب یمن کی فوج اورعوامی فورس نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے شہرالخوبہ میں متعدد فوجی اڈوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
 الخوبہ میں ہونے والی ان کاروائیوں میں سعودی عرب کے بعض فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
 ان کاروائیوں میں ایک عدد ٹینک، براڈلی ساخت کی پانچ اورہیمرساخت کی دوفوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ 
یمن کی فوج اورعوامی فورس نے سعودی عرب کے صوبہ عسیرمیں متعدد فوجی اڈوں پرگولہ باری کی ہے۔ 
سعودی علاقے نجران اورعسیرمیں یمنی فوج اورعوامی فورس کے حملوں میں مجموعی طورپر بیس فوجی گاڑیاں، ٹینک اوربکتر بندگاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے صلاح میں تین سعودی فوجیوں کونشانہ بنایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20