Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83930
Published : 23/9/2015 8:22

افغانستان میں دس سیکورٹی اہلکارہلاک

افغانستان میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پرمسلح افرادکے حملے میں کم ازکم دس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے- شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگل کو افغانستان کے صوبہ جوزجان کے علاقے "قوش تپہ" میں ایک چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے- 
اس حملے کے بعد چیک پوسٹ میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے جب فرارکرنا شروع کیا تو گھات لگائے بقیہ حملہ آوروں نے ان سیکورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں مزید چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے-
 افغان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورسیکورٹی اہلکاروں کی وردی پہنے ہوئے تھے-
 اس سلسلے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22