Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83940
Published : 23/9/2015 9:30

سیدعباس عراقچی مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سےمتعلق کمٹیی کے سربراہ مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نائب وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سے متعلق کمٹیی کا سربراہ مقررکیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے وزارت خارجہ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ایک کمٹیی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سیدعباس عراقچی کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ 
نائب وزیرخارجہ کا عہدہ بھی بدستور سیدعباس عراقچی کے پاس رہے گا۔ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزیرخارجہ حمید بعیدی نژاد کے ہمراہ منگل کے دن نیویارک گئے ہیں۔ 
مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کا پہلا مشترکہ کمیشن نیویارک میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پرتشکیل دیا جائے گا۔
 اس کمیشن کی تشکیل کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے چودہ جولائی کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر دستخط کئے تھے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19