Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83947
Published : 23/9/2015 9:43

مسلہ کشمیر پر جلد بات چیت شروع کی جائے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیر اعظم نے مسلہ کشمیر کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسلہ کشمیر کو فوری، مستقل اور پائیدار بنیادوں حل کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ " پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسلئہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے فوری حل کے لیے ہر فورم پر بات چیت ہونی چاہیے۔"
اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ "دونوں ممالک کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر جلد بات چیت شروع کریں۔"
پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان سے رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور خطے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22