Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83949
Published : 23/9/2015 9:48

انقلاب یمن کی حمایت میں اس ملک کے عوام کے مظاہرے

یمنی عوام نے اپنے ملک کے انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے ہیں۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دسیوں ہزار عوام نے پیر کے روز تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی کی دعوت پر ملت یمن کے انقلاب کی کامیابی کی پہلی سالگرہ پر مظاہرے کیے اور اس انقلاب کے نتائج و ثمرات کے حصول کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا- 
ان مظاہروں میں شریک لوگوں نے اللھم لک لبیک کے نعرے لگا کر یمنی فوج کی حمایت کا اعلان کیا اور اپنے انقلابی اہداف و مقاصد کے پورا ہونے پر زور دیا- مظاہرین نے اسی طرح دارالحکومت صنعا کے علاقے باب الیمن میں جمع ہو کر یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور صیہونی حکومت کی مسجد الاقصی پر جارحیت کی مذمت کی-مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت اور قربانیوں کو سراہا۔ 
مقررین کا کہنا تھا کہ آل سعود حکومت کی سرکردگی میں عرب اتحاد کے حملوں کے سامنے یمنی عوام کی مزاحمت و استقامت نے دنیا والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22