Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83988
Published : 24/9/2015 6:36

چین میں ایک امریکی جاسوس عورت کو گرفتار کرلیا گیا

چین میں جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی عورت کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں- اطلاعات کے مطابق چین میں جاسوسی کے الزام میں پچاس سالہ ایک امریکی عورت کو گرفتار کیا گیا ہے- ہانگ کانگ کے اخبار "چائنا ساؤتھ" کے مطابق فان گیلیس نامی ایک امریکی عورت کو گزشتہ مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کی گرفتاری کی خبر اب شائع اور نشر ہوئی ہے- مذکورہ اخبار کے مطابق فان گیلیس ایک تاجر ہے اور بظاہر وہ مارچ کے مہینے میں ہوسٹن شہر سے چین گئی تھی-

اس کو چین کے جنوبی شہر جوہائی میں گرفتار کیا گیا- اطلاعات کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی عورت نے تجارتی وفد کے ساتھ جنوبی چین کا دورہ کیا تھا- چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ اس امریکی عورت کو چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے اور بیجنگ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- حکومت امریکا نے اس سلسلے میں اپنا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17