Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83989
Published : 24/9/2015 6:40

چین اور امریکہ تنازعہ دنیا کے لئے خطرناک ہوگا، صد شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سائبر ہیکنگ کے معاملے پر چین امریکہ تنازعہ پوری دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ تنازع کا نتیجہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ صدر شی جن پنگ نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک سائبر ہیکنک میں ملوث ہے اور نہ اس کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر ہیکنگ کے حوالے سے چین پر لگائے جانے والے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین سائبر سیکورٹی کا سب سے بڑا حامی اور اس سلسلے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20