Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84101
Published : 26/9/2015 20:26

عراق کے صوبۂ الانبار میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبۂ الانبار میں ہونے والی فوجی کارروائی میں سیکڑوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے صوبۂ الانبار کے بعض علاقوں میں کارروائی کرکے تین سو پچاس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- اس بیان کے مطابق عراقی مسلح افواج کی کارروائی میں بم نصب شدہ تیس کاروں کا پتہ لگا کر ان کو تباہ کردیا گیا۔ عراقی مسلح افواج نے اپنی کارروائی میں سات سو بموں کو ناکارہ بھی بنادیا- عراقی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ الانبار کی آپریشنل کمان نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے الرمادی شہر کے شمالی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی مسلح افواج کی طاقت اور عزم و ارادے کے سامنے دشمن کو شکست ہوئی ہے اور الخالدیہ، فلوجہ اور الکرمہ علاقوں میں دہشت گردوں کی سپلائی لائنوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صوبۂ الانبار کے مشرق میں ہونے والی عراقی مسلح افواج کی کارروائی الرمادی شہر کے مرکز میں پہنچنے اور اس شہر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15