سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84106
تاریخ انتشار : 26/9/2015 20:41
تعداد بازدید : 3

ایران کو سانحہ منی کی تحقیقات میں شامل کیا جائے

اسلام جمہوریہ ایران نے سانحہ منی کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے سانحہ منی کے بارے میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کو اس سانحہ پر عالم اسلام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ سانحہ منی میں سعودی حکام کی بدانتظامی پوری طرح سے واضح ہے- ان کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات انتہائی اعلی انتظامی پیمانے پر ہونے چاہیں لیکن سعودی حکومت نے اس معاملے میں کوتاہی برتی ہے۔ 
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سانحہ منی کی تحقیقاتی کمیٹی میں ایران کو شامل کیا جانا چاہیے۔ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ سعودی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حالات فراہم کریں جس میں حجاج کرام پورے اطمینان اور تحفظ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کی زیارت کرسکیں۔ 
انہوں نے بین الاقوامی اسلامی اداروں اور تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ سانحہ منی کے بارے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل اور اس کی تحقیقات میں فعال کردار ادا کریں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :