Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84113
Published : 27/9/2015 11:8

یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت

جنوبی یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جاری جارحیت میں کم از کم سولہ عام شہری شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یمنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے تعز کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے جمعہ کے روز کے حملوں میں سولہ عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ 
یمنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے تعز کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت میں، شہید ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کو صبح سویرے بھی شمالی یمن میں واقع صوبے صعدہ پر بمباری کی جس میں کئی یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں منجملہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حمایت سے، یمن میں مستعفی و مفرور صدر، منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے گذشتہ چھبّیس مارچ سے جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جن میں ہسپتال اور طبی و تعلیمی مراکز بھی شامل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20