Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84116
Published : 27/9/2015 11:16

فلسطینی قیدیوں پر روا رکھے جانے والے صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
جس میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی مکمل سلامتی کے سلسلے میں جوابدہ ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو ہسپتالوں میں منتقل نہ کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے اقدام کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
 عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بیان میں اس سلسلے میں آیا ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ طریقے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے سلسلے میں فلسطینی قیدیوں پر دباؤ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے جمعے کے دن کہا تھا کہ صیہونی حکومت بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو جسمانی چیک اپ کے لئے ہسپتال لے جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
بہت سے فلسطینی قیدیوں نے اپنی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17