Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84120
Published : 27/9/2015 11:51

آل سعود کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالتوں میں آل سعود کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے دن کہا کہ حجاج کرام پر ظلم روا رکھنے کی بنا پر آل سعود کےخلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ سانحہ منی اور حجاج کرام کا مارا جانا افسوسناک امر ہے اور اسے آل سعود کی نااہلی اور بدانتظامی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ 
 حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ حجاج پر راستے کو جان بوجھ کر بند کیا گیا۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کو پہلے مد نظر رکھ کر اس کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کے دن سعودی عرب کے اہلکاروں نے رمی جمرات کے لئے جانے والے حجاج کرام کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر اچانک راستے بند کر دیۓ جس کی وجہ سے حجاج آپس میں ٹکرا گئے اور بھگڈر مچ گئی۔ 
جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ حاجی جاں بحق ہوگئے۔
 اس سے قبل گیارہ ستمبر کو بھی مسجدالحرام میں ایک کرین گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک سو سات حجاج جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23