سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84158
تاریخ انتشار : 28/9/2015 6:31
تعداد بازدید : 2

برطانیہ کی ٹریڈ یونینوں کا بحرینی حکومت کی برطانوی فوجی مدد پر نظر ثانی کا مطالبہ

برطانیہ کی ٹریڈ یونینوں نے برطانوی حکومت کی طرف سے بحرینی حکومت کی فوجی مدد پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی ٹریڈ یونینوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کی فوجی مدد پر نظرثانی کرے- برطانوی ٹریڈ یونینوں نے اپنے بیان میں بحرین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو وسیع اور منصوبہ بند قرار دیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی اپنی فوجی مدد و حمایت پر نظر ثانی کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت بحرینی حکومت کی فوجی مدد پر نظر ثانی کرکے بحرینی عوام کی مشکلات کو ختم کرسکتی ہے۔ اس بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے بحرینی حکومت کی فوجی مدد میں دو ہزار چودہ کے مقابلے دو ہزار پندرہ میں اضافہ ہوا ہے۔ بیان کے مطابق برطانوی حکومت نے دو ہزار چودہ میں بحرینی حکومت کی پندرہ لاکھ پونڈ کی فوجی مدد کی تھی جبکہ دو ہزار پندرہ میں اکیس لاکھ پونڈ کی مدد کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بحرینی حکومت کی فوجی مدد جاری رہنا بحرین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظر انداز کئے جانے کی علامت ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :