Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84162
Published : 28/9/2015 6:41

پاکستان کا کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں رائے شماری کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کشمیر میں رائے شماری کرائے جانے کا مطالبہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ 
اس رپوٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے تنازعہِ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآ مد کرانے پر بھی زوردیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےمذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات ایک بار پھر تعلطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
دونوں ممالک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں اور اس معاملے دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24