Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84164
Published : 28/9/2015 6:46

یمن پر سعودی جارحیت جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں بنی حشیش کے علاقے میں سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں کم از کم سات افراد شہید ہوگئے جن میں ایک عورت اور چار بچے شامل ہیں۔ 
المنار ٹی وی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں پر سعودی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں ۔
 ان حملوں کے دوران الدیلمی کے فضائی ٹھکانے کو شدید نقصان پہنچا اور ایندھن کا ایک مرکز تباہ ہو گیا۔ 
دوسری جانب یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں واقع الخوبہ علاقے کے قریب ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے ایک ٹھکانے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی یمن میں سعودی عرب کے تیرہ فوجیوں کو ہلاک اور ان کے ایک ٹینک کو تباہ کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے جیزان کے علاقے میں اپنے سرحدی فوج کے کمانڈر کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے جبکہ سعودی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17