Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84165
Published : 28/9/2015 6:48

لبنان میں آٹھ دہشت گرد گرفتار

لبنان کی فوج نے آپریشن کر کے آٹھ دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔ لبنان کے المنار ٹی وی نے اس ملک کی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی کہ فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے آٹھ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ 
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبدالرحمان زکریا حسن بھی شامل ہے جو لبنان میں جوانوں کو دہشت گرد گروہ میں شامل کرنے کا کام انجام دیتا تھا۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے دہشت گرد گروہوں کا رکن ہونے، اسلحہ رکھنے اور لبنان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 
شام کے بحران میں شدت پیدا ہونے کے بعد خصوصا حالیہ ڈیڑھ برس کے دوران لبنان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھی شدت آئی ہے۔ لبنان میں حالیہ ڈیڑھ برس کے دوران ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم ایک سو افراد مارے گئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16