Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84172
Published : 28/9/2015 8:51

ایران افغان حکومت اور قوم کے ساتھ ہے، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران، افغان حکومت اور قوم کے ساتھ ہے اور وہ پڑوسی ملکوں منجملہ افغانستان کی ترقی و سلامتی کو اپنی ترقی و سلامتی سمجھتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز نیویارک میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سلامتی میں استحکام اس ملک کی ترقی کا عمل مضبوط ہونے کا باعث بنے گا اور اس بارے میں خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھون نے کہا کہ جنگ و خونریزی سے کسی کو کوئی نتیجہ نہیں مل سکتا اور اگر حقیقت میں راہ حل کے خواہاں ہیں تو بعض گروہوں کو چاہئے کہ ہتھیار ڈال دیں اس لئے کہ ان کا یہ عمل افغانستان کی ترقی کے لئے بہتر ہو گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان کے بعض علاقوں میں منشیات کی پیداوار اور اس سے پڑوسی ملکوں کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان کو چاہئے کہ اپنے ملک میں منشیات کی پیداوار روکنے کے لئے اقدامات تیز کرے۔ اس ملاقات میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اپنے ملک کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے خاص طور سے افغانستان کی تعمیرنو کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران نے ہر موقع پر افغانستان کی حکومت اورقوم کے ساتھ اپنی دوستی و برادری کو ثابت کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22