شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84173
تاریخ انتشار : 28/9/2015 8:55
تعداد بازدید : 2

نیویارک مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد موضوعات زیر بحث آئیں گے: محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیویارک مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے دن نیویارک میں ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ کمیشن ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد اہداف کے حصول کے لئے اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔ محمد جواد ظریف نے ایران کے یورپ اور امریکہ کے ساتھ دو طرفہ اقدامات کے آغاز اور فریقین کی مشترکہ ذمے داریوں کو نیویارک مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل موضوعات میں سے قرار دیا اور کہا کہ اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا جو کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ موضوع شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ کمیشن نیویارک میں پیر کے دن سے اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :