Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84205
Published : 29/9/2015 7:51

سانحہ منی سے آل سعود کی نا اہلی کی عکاسی ہوتی ہے: عبدالله الشامی

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ سانحہ منی سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ آل سعود کے حکام حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینیئر رہنما عبدالله الشامی نے پیر کے دن خبر رساں ایجنسی قدسنا کے ساتھ گفتگو کے دوران منی میں ہزاروں حجاج کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
عبداللہ الشامی نے کہا کہ سانحہ منی آل سعود کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا۔ لبنان کے ممتاز عالم دین غازی حنینہ نے بھی اس بات کو بیان کرتے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی بدانتظامی کی وجہ سے حجاج کے لئے ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے، اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بدانتظامی کی بنا پر آل سعود سے باز پرس کرے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17