Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84209
Published : 29/9/2015 7:59

فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری ہیں

ایران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات بدستور جاری ہیں۔
ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے اخبار ایران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غاصبانہ قبضے کے بعد سے کبھی اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہیں کیا اور فلسطینیوں اور عیسائی و اسلامی مقدسات کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کا ارتکاب نہ صرف جاری ہے بلکہ اس سلسلے میں انھوں نے کسی بھی قسم کے وحشیانہ جرائم سے گریز نہیں کیا ہے۔
ایران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 
خالد قدومی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کو ایک سفارتی اور بین الاقوامی کامیابی قرار دیا۔ انھوں نے آزاد فلسطینی حکومت کو فلسطینیوں کا فطری حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس، امن و اتحاد کی راہ میں قدم آگے بڑھا رہی ہے اور اتحاد ہی صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس وقت سب سے بڑا ہتھیار ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17