Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84211
Published : 29/9/2015 8:28

یمن: صوبۂ تعز میں شادی کی تقریب پر سعودی حملہ، 75 شہید

یمن کے جنوبی صوبے تعز میں ایک شادی کی تقریب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں پچھتر یمنی شہید ہوگئے ہیں۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوب میں واقع صوبۂ تعز کے علاقے المخا میں ایک شادی کی تقریب پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پچھتر یمنی شہری شہید ہوگئے۔

اس وحشیانہ حملے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبۂ مآرب کے مغربی علاقوں پر اپنے حملوں میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔ کلسٹر بموں کے یہ حملے پیر کی صبح سے جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔
یہ حملے شہر مآرب کے اطراف میں جنگی محاذوں پر ہر طرح کی پیش قدمی میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی کے بعد کئے گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24