Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84212
Published : 29/9/2015 8:34

ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد یورپ کی سچائی پرکھنے کی کسوٹی ہے: محمد نہاوندیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد یورپ کی سچائی پرکھنے کی کسوٹی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ محمد نہاوندیان نے المانیٹر ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدے پر عمل کرے گا تو خطے میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان زیادہ تعاون کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ 
محمد نہاوندیان نے شام کے بارے میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات نیز علاقائی مذاکرات میں ایران کی شمولیت کے بارے میں بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد ان مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے کا منتظر ہے اور وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کیا دوسرے فریق اپنے وعدوں پر عمل کریں گے؟


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21