Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84225
Published : 29/9/2015 9:50

افغانستان میں 100 سے زیادہ طالبان ہلاک

افغانستان میں سو سے زیادہ طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا کہ افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ایک سو چار طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان فوجی کارروائی میں اکتالیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان عظیمی نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں چار افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی طالبان کے قبضے سے برآمد ہوا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز کے دوران سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک سو اڑتالیس بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ان بموں کو ناکارہ بنا کر بڑے تخریبی واقعات کی روک تھام کی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17